حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ نواز شریف سے ملاقات کر ینگے

05 اگست ، 2022

لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نجی ایئرلائن کی پرواز پر لندن روانہ ہو گئے ، وہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔