کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا نیا الرٹ جاری

05 اگست ، 2022

کراچی(جنگ نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیاگیا۔مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے دوران کراچی میں کل سے تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کیلیے دو سسٹم آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کا چوتھا اسپیل سندھ میں آج سے جبکہ کراچی میں کل سے برسے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا اسپیل 9 اگست تک برسے گا جبکہ ایک اور اسپیل سندھ میں 10 اگست سے اور کراچی میں 11 اگست سے داخل ہوگا ، یہ 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پانچواں اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔