ڈالر مزید9روپےسستا220روپے کا ہو گیا

05 اگست ، 2022

کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9روپے مزید سستا ہوگیا، جس کے بعد220رو پے کا ہوگیا۔گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنے آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کمی ہوئی تھی۔