اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایمن الظواہری کے لیے کی جانے والی کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان بارڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایمن الظواہری سے متعلق کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کےاستعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق ترجمان کاکہنا تھا کہ 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو تین سال ہوجائیں گے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش اور کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔ایک سوال کےجواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔
اسلام آبادملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں وائرس سے...
پشاور شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
پودگوریتسا جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت12افراد ہلاک ہو گئے ۔...
ڈیرہ غازی خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریوینیوبڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے اور 50ارب روپے کے اضافی محصولات کا ہدف حاصل...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے...
راولپنڈی طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس جبرائیل عمر بن کر افغانستان...
واشنگٹن امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع...