اسلام آ باد (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد الیکشن کروانے کے قابل نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے،پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو ہدف بنایا ہوا ہے،100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کیساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے گرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں جبکہ پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔ جاری ہونیوالے...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر سائبر کرائم ونگ کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست...
اسلام آباد وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پرچیف جسٹس اسلام...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
گوادرگوادر پورٹ میں سمندر کی گہرائی کو بحال کرنے کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4.669ارب روپے کی باضابطہ...
بیجنگ چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری...