اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،پولیس کے جوان محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں ملک بھر میں امن و امان، انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
اسلام آبادملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے3فیصد سے زائد ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں وائرس سے...
پشاور شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
پودگوریتسا جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت12افراد ہلاک ہو گئے ۔...
ڈیرہ غازی خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جعلی اراضی انتقال کیس میں بری کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریوینیوبڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے اور 50ارب روپے کے اضافی محصولات کا ہدف حاصل...
کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے...
راولپنڈی طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس جبرائیل عمر بن کر افغانستان...
واشنگٹن امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع...