عالمی منڈی میں خام تیل4فیصدسستاہوگیا

05 اگست ، 2022

نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں4فیصد کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں4فیصد کمی ہوگئی،تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ تیل 96 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمت میں 6 فیصد اضافے سے 8 ڈالر 15 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی کے اشارے ہیں۔