سیاحت کا فروغ، 11اگست سے وادی کوٹلہ ٹورزم گالا کے انعقاد کا فیصلہ

05 اگست ، 2022

مظفرآباد ( جنگ نیوز ) مظفرآباد سے چند کلومیٹر کی مسافت پر وادی کوٹلہ کے سحر انگیز قدرتی مناظر اور بے مثال خوبصورتی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے 11سے 14اگست تک وادی کوٹلہ ٹورزم گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس شریک ہوں گے۔ سر ڈنہ ٹاپ، نور گلی، کوشر ٹاپ، پیر چیلہ، کنڈیاں کے علا قوں کو سیاحوں کو متعارف کروانے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مظفرآباد سے شاہرائے نیلم پر کہوڑی کے مقام سے وادی کوٹلہ کے علاقے ڈنہ پہنچنے کیلئے کچی سڑک پر سفر کرنا پڑتا ہے جسکے بعد کوشر ٹاپ پر پہنچنے پر خیبر پختون خواہ کے علاقے مانسہرہ،ایبٹ آباد،بٹگرام،بالا کوٹ قدموں میں دکھائی دیتے ہیں کوشر ٹاپ ان تمام علاقوں کا سنگم ہے جہاں سے ایک جانب پی چیلہ اور دوسری جانب سر ڈنہ کی جانب سڑک موجود ہے ۔