آزادکشمیر بھر میں بھی یوم شہدا پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

05 اگست ، 2022

مظفرآباد(جنگ نیوز )ملک بھر کے ساتھ گذشتہ روز آزادکشمیر بھر میں بھی یوم شہدأ پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مرکزی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں قانون ،امن و استحکام کے ضامن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے اس موقع پر شایان شان تقاریت کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جا ری کی تھیں۔