دبئی( جنگ نیوز ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یٰسین نے کہا ہے کہ آج کا دن محکوم کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے،تین سال سے کشمیری دنیا کے طویل ترین لاک ڈاؤن کا شکار،نہتے عوام کا قتل عام جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام کشمیری خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وکارکنان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے کشمیری دنیا کے طویل ترین لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا،جہاں محاصرے اور سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین اور سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں خواتین کے ساتھ زیادتی کو بھارتی فوج جنگی ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔
ماسکو روس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اور مغربی پابندیوں کےبعد سے روس نےخود کو چین کے ساتھ غیر مساوی معاشی...
برن سوئٹزر لینڈ کا یوبی ایس اپنے پریشان حال سوئس حریف کریڈٹ سوئس کو نہایت ہی کم قیمت پر اپنے قبضے میں لینے...
مظفرآباد سینئروزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہاہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے دست و بازو ہیں،ریاست...
مظفرآباد صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق...
مظفرآباد کشمیر فریڈم موومنٹ کینیڈا کے صدر ستار القمر نے کہا ہےکہ بھارتی حکومت متنازع ریاست میں عوامی...
اسلام گڑھرمضان کی آمد کے ساتھ ہی مصنوعی مہنگائی کاسیلاب امڈ آیا۔ اشیاء خوردونوش خاص کرافطاری کی اشیا کی...
مظفر آباد وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری منزل پاکستان...
اسلام آباد کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام، تحریک آزادی کشمیر...