کشمیری کسی طور شہد ا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گئے ،سردار یعقوب

05 اگست ، 2022

راولاکوٹ(صباح نیوز)سابق صد ر وز یر اعظم آزاد کشمیر ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ5اگست کے دن مودی نے کشمیرکی حیثیت کو تبدیل کرکے کشمیریوں ،اقوام متحدہ کی قردادوں اور کشمیریوں کیساتھ نا انصافی کی ہے، کشمیری کسی طور شہد ا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گئے، بھارت کی جانب اس دن کشمیرکی حثیت کو ختم کرنے کے لیے مذموم کوشش کی لیکن کشمیریوں کے لیے کسی طور یہ اقدام قابل قبول نہیں، کشمیری اپنے بنیادی حق ،حق خوداردیت سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گئے،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے 5اگست یوم استحصال ٍ کشمیر کے موقع پر جاری ایک بیان میں کیا ۔ سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ مودی ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اپنے حصہ بنانا چاہتا ہے جو کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے ، کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرئے گا لیکن مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بننے دیا جائے، کشمیریوں نے آزاد ی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،شہدا کے خون کیساتھ کبھی غداری نہیں کریں گئے، مقبوضہ کشمیر میں سازش کے تحت قتل عام کیا جارہا ہے بالخصوص نوجوان کو شہید کیا جارہا ہے ، اور ہندو آبادی کی جا رہی ہے، لیکن مودی جان لے کشمیری کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گئے، تقسیم کشمیر کو کوئی فارمولہ قابل قبول نہیں ہے، کشمیر کو تقسیم کرنے والے جان لیں کہ کشمیری نہ ہی شہد ا کے خون سے کبھی غداری کریں گئے اور نہ ہی کبھی اپنے حق سے پیچھے ہٹیں گئے۔