یوم استحصال:ضلع باغ میں آج احتجاجی مظاہرے ریلیاں ہونگی ، ڈی سی

05 اگست ، 2022

باغ (نمائند گان جنگ )ڈپٹی کمشنر محمد صابر مغل نے کہا ہے کہ یوم استحصال پرضلع باغ میں بھی ریاست بھر کی طرح احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا اہتمام کیا جائے گا ، احتجاجی ریلی کا آغاز دن 10:30بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے کیا جائے گا ، عوام کشمیری بھائیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کے پانچ اگست کے اقدامات کے خلاف احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔