سری نگر(خبر ایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علما(ایم ایم یو ) نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس علما کے بانی و سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی گذشتہ تین سال سے مسلسل غیر قانونی نظربندی قابل مذمت ہے، فوری ختم کرکے حریت رہنما کو رہا کیاجائے ، محرم الحرام کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بین المسلمین اتحاد واتفاق کو فروغ دیا جائے۔دوسری جانب قابض بھارتی حکام نے ایک با ر پھر سرینگرکی جا مع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی اور مسجد انتظامیہ کو جمعرات ہی کوآگاہ کردیا۔علما کرام نے ریاستی اقدام پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ مجلس علما کا خصوصی اجلاس محرم الحرام کے سلسلے میں ہوا جس کی صدارت ایم ایم یو ضلع اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر پیرزادہ سمیر شفیع صدیقی نے کی۔مقررین نے محرم الحرام کے پیش نظر اتحاد واتفاق کے فروغ پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر میں بین المسلمین اتحاد کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کئی ٹھوس اور اہم تجاویز پیش کیں ۔اجلاس کے شرکا نے میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں فوری رہا کیا جائے۔ ا جلاس میں آغا سید مجتبی عباس، حاجی ناگو، بشیر محسن، حاجی امین، یوسف وانی، ساجد حسین ، مولانا خورشید ، سید یوسف رضوی، پیر رحمت اللہ، مولانا علی شاہ ، وارث شاہ ، مفتی غلام رسول ، سید شکیل احمد ، حاجی شوکت ، قاری اسلم ، سید غلام نبی ، امداد ساقی، عبدالقیوم ، اشرف ڈار، طارق احمد ، فاروق احمد ، طارق خان اور مولانا ایم ایس رحمٰن شمس نے شرکت کی ۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میںسری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے دروازے جمعہ کو پھرمسلمانوں پر بند کردئیے گئے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملی۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کوجامع مسجد پہنچ کرآگاہ کیا کہ مسلمانوں کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پی پی آئی کے مطابق متحدہ مجلس علما مقبوضہ کشمیر اوروادی کی بڑی بڑی مساجد ، خانقاہوں، امام باڑوں اور آستانوں میں علما، خطبائاور ائمہ حضرات نے مرکزی جامع مسجد کو ایک بار پھر حکمرانوں کی جانب سے نماز جمعہ کیلئے بند کرنے کی مذمت کی ہے۔
ماسکو روس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اور مغربی پابندیوں کےبعد سے روس نےخود کو چین کے ساتھ غیر مساوی معاشی...
برن سوئٹزر لینڈ کا یوبی ایس اپنے پریشان حال سوئس حریف کریڈٹ سوئس کو نہایت ہی کم قیمت پر اپنے قبضے میں لینے...
مظفرآباد سینئروزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہاہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے دست و بازو ہیں،ریاست...
مظفرآباد صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق...
مظفرآباد کشمیر فریڈم موومنٹ کینیڈا کے صدر ستار القمر نے کہا ہےکہ بھارتی حکومت متنازع ریاست میں عوامی...
اسلام گڑھرمضان کی آمد کے ساتھ ہی مصنوعی مہنگائی کاسیلاب امڈ آیا۔ اشیاء خوردونوش خاص کرافطاری کی اشیا کی...
مظفر آباد وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری منزل پاکستان...
اسلام آباد کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام، تحریک آزادی کشمیر...