مودی نے مظلوم کشمیریوں پرشب خون مارا، مسعود حیات

05 اگست ، 2022

باغ(نمائندہ جنگ ) تحریک لبیک آزادکشمیرکے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون سازاسمبلی ایل اے15وسطی باغ صاحبزادہ سردارمسعودحیات قادری نے کہاکہ کشمیریوں کے قاتل عالمی دہشت گرد مودی سفاک نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت 5اگست 2019کوختم کرکے مظلوم کشمیریوں پرشب خون مارا اورمنظم پلاننگ کے تحت اسرائیل طرزکی ہندوئوں کالونیاں بناکرکشمیریوں کوانکی آبائی زمینوں سے بیدخل کرنیکاسلسلہ جاری رکھاہواہے۔