کشمیری بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں،عرفان الحسن

05 اگست ، 2022

بھمبر(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اوورسیز کے رہنما عرفان الحسن چوہدری نے کہا ہے کہ5اگست 2019کو انڈیا نے کشمیریوں کے مخصوص سٹیٹس کو ختم کرتے ہوئے آئین میں موجود 370اور 35Aکو ختم کرکے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی۔ہم بحیثیت کشمیری کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔