مظفرآباد (این این آئی)سپیکر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں تاریک ترین دن ہے جس دن 2019 ء میں مودی سرکار نے اپنے مذموم مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کیلیے دن دھاڑے بھیانک کھیل کھیلا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مودی فاشسٹ حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل370و35-A کو منسوخ کرنے کا منافقانہ اقدام کیا۔جس عمل کے پیچھے مودی مکار سرکار کی جانب سے وادی کی خصوصی و متنازعہ آئینی حیثیت ختم کرنیکی مجرمانہ کوشش ہے بالفاظ دیگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی کی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں ، وہاں جان و مال ، عزت و آبرو ہر طرح سے غیر محفوظ ہیں۔ادارہ اقوام متحدہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے بھارت کو مجبور کرے ۔
ماسکو روس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اور مغربی پابندیوں کےبعد سے روس نےخود کو چین کے ساتھ غیر مساوی معاشی...
برن سوئٹزر لینڈ کا یوبی ایس اپنے پریشان حال سوئس حریف کریڈٹ سوئس کو نہایت ہی کم قیمت پر اپنے قبضے میں لینے...
مظفرآباد سینئروزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہاہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے دست و بازو ہیں،ریاست...
مظفرآباد صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق...
مظفرآباد کشمیر فریڈم موومنٹ کینیڈا کے صدر ستار القمر نے کہا ہےکہ بھارتی حکومت متنازع ریاست میں عوامی...
اسلام گڑھرمضان کی آمد کے ساتھ ہی مصنوعی مہنگائی کاسیلاب امڈ آیا۔ اشیاء خوردونوش خاص کرافطاری کی اشیا کی...
مظفر آباد وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری منزل پاکستان...
اسلام آباد کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام، تحریک آزادی کشمیر...