برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم سنٹرل مسجد کے خطیب مولانا امام شیخ اسد کو کوویڈ 19کے دوران کمیونٹی خدمات پر ملکہ برطانیہ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ممبر آف برٹش ایمپائر دیا گیا، خوشی کے اس موقع پر معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت میاں مقبول خان کی جانب سے امام شیخ محمد اسد کیلئے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصلر جنرل پاکستان سردار عدنان رشید مہمان خصوصی تھے۔ سابق کونسلر چوہدری افضل، لارڈ لیفٹیننٹ ناصر اعوان، حاجی نجیب، محمد سعید مغل ایم بی ای، چوہدری فضل احمد، کونسلر ادریس، کونسلر ظفر اقبال، چوہدری اورنگزیب، چوہدری حبیب، چوہدری رضوان، چوہدری ظہیر، چوہدری اکبر، بیرسٹر تنویر، صاحبزادہ فاروق القادری، مولانا شعیب میرپوری، چوہدری اظہر محمود، عمر جاوید، عادل منظور، پروفیسر رضا محمود، محمد بوٹا شیدائی، چوہدری لیاقت، راجہ رفاقت، حاجی رفیق، شمریز خان اور برمنگھم کی دیگر شخصیات نے مولانا اسد کی خدمات پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ملنے والے ایم بی ای کے اعزاز کی خوشی میں منعقدہ اسقبالیہ میں شرکت کی۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عدنان رشید، چیف پولیس انسپکٹر محمد حنیف ، ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ، کا کہنا تھا کہ ایم بی ای کے اعزاز سے پاکستان کا وقار بلند ہوا، امام مسجد شیخ اسد برطانیہ میں ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، انھوں نے اپنے کردار اور عمل کے ذریعے اعلی اداروں میں اہم مقام حاصل کیا۔میزبان میاں مقبول خان نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہمیں آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...