لوٹن: سابق کونسلر بشیر الحفیظ انتقال کر گئے

05 اگست ، 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) لندن کی ایک بارو کےسابق کونسلر بشیر الحفیظ انتقال کر گئے۔ مرحوم لوٹن کی سیاست میں بھی متحرک رہے ۔ ان کی وفات پر ان کی ہمشیرہ محترمہ نسرین امتیاز کے ساتھ کمیونٹی کی چیدہ شخصیات نے تعزیت کی ہے اور دکھ اور صدمے کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔