پیرس( رضا چوہدری )امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ایک’’خالص اشتعال انگیزی‘‘ہے، عالمی مبصرین نے اس دور ے کو امریکا کی جانب سے شدید اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔چین نے نینسی پیلوسی کے دورے پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاست دانوں کاانجام اچھا نہیںہوگا ۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے فائٹرطیارے تائیوان کی جانب روانہ ہوگئے ہیں ۔چین کے وزیرخارجہ وانگ پی نے اپنے ردعمل میںکہا ہے کہ امریکہ کواس حرکت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےامریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے خوفناک سیاسی اثرات پر خبردار کیا ہے کہ چین کی خودمختاری اور سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو چینی افواج ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گی۔دوسری جانب روس نے ایک بارپھر چین کے ساتھ "مکمل اظہار یکجہتی" کا اعادہ کیا ہے ۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سے خطے کی صورتحال مزید خراب ہو گی اور کشیدگی بڑھے گی ۔ چین تقریباً 23ملین کی آبادی والے تائیوان کو اپنے صوبوں میں سے ایک سمجھتا ہے، جسے اس نے چینی خانہ جنگی (1949) کے خاتمے کے بعد سے اب تک اپنے باقی علاقوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ دوبارہ ملایا ہے۔ تائیوان کے حکام کو بین الاقوامی قانونی حیثیت دینے کے کسی بھی اقدام کے خلاف، بیجنگ تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان کسی بھی سرکاری رابطے کے خلاف ہے۔ نینسی پیلوسی ملائیشیا سے تائیوان پہنچیں جو سنگاپور کے بعد اپنے ایشیائی دورے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ تائیوان کے اخبار لبرٹی ٹائمز کے مطابق، جس نے گمنام ذرائع کا حوالہ دیا ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...