لندن (پی اے) لائیڈز بنک نے متنبہ کیا ہے کہ اس نے نئے فٹبال سیزن کے آغاز سے قبل ٹکٹ سکیم میں اضافے کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ بنک کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2021کے مقابلے میں اس سال جنوری سے جون تک فٹبال ٹکٹس سکیمز کی پورٹس میں دوتہائی سے زائد یعنی 68فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان سکیمز میں متاثرہ فرد اوسطاً 410 پونڈ کا نقصان ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار لائیڈز بنک گروپ کے کسٹمرز کی جانب سے رپورٹ کردہ پرچیز سکیمز کے تجزیئے میں سامنے آئے ہیں۔ بنک نے مزید کہا کہ اس نے کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے ٹکٹوں کو ٹارگٹ کرنے والے پرچیز سکیمز میں اضافہ دیکھا ہے۔ بنک نے کہا کہ ٹاپ لیول فٹبال کرمنلز کیلئے خاص طور پر ہٹنگ گرائونڈ ہے کیونکہ وہ مداحوں کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیکھنے کیلئے تجسس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ جانتے ہوئے کہ بہت سے میچز کے ٹکٹس فروخت ہو جائیں گے۔ بنک نے کہا کہ اس طرح کے پرچیز سکیمز اس وقت ہوتے ہیں جب لوگوں کو ان کے بنک اکاؤنٹ سے آن لائن اشتہار دینے والے فراڈیوں کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔ جب ایک دفعہ رقم ادا کر دی جاتی ہے تو سکیمرز غائب ہو جاتے ہیں اور وکٹمز ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ بنک کا کہنا ہے کہ لوگوں کیلئے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ فراڈیئے کسی بھی ایسے بڑے ایونٹ کو ٹارگٹ کریں گے جہاں ٹکٹٹس کی ڈیمانڈ سپلائی سے زیادہ ہوگی۔ لائیدز بنک میں ریٹیل فراڈ اینڈ فنانشل کرائم ڈائریکٹر لز زیگلر کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنی کسی فیورٹ ٹیم کو فالو کر رہے ہوتے ہیں تو ہمارے جذبات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ان جذبات کی وجہ سے فراڈیوں کیلئے لوگوں کو ٹارگٹ کرنا آسان ہو جاتا ہے جیسا کہ یہ جذبہ ملک بھر کے گرائونڈز میں مقابلے کا زبردست ماحول پیدا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میچ ٹکٹ خریدنے کی بات آتی ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ جوش میں نہ آئیں اور ہوش سے کام لیں۔ ان سکیمز کی اکثریت سوشل میڈیا پر شروع ہوتی ہے، جہاں فراڈیوں کیلئے جعلی پروفائلز استعمال کرنا اور ایسی چیزوں کی تشہیر کرنا قدرے آسان ہوتا ہے جبکہ وہ وہاں جو موجود نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آپ کا پیسہ ان کے ہاتھ آتا ہے تو وہ غائب ہونے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ٹکٹ خریدنے کیلئے گارنٹی صرف اسی صورت میں مل سکتی ہے جب آپ ٹکٹ براہ راست کلبس یا آفیشل ٹکٹ پارٹنرز سے خریدیں۔ لائیڈز بنک نے کہا کہ لوگوں کو آن لائن خریداری کرتے وقت ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو اس کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔ پریمیئر لیگ کے ٹکٹ محفوظ طریقے سے خریدنے کے لئے ٹپس www.premierleague.com/tickets پر مل سکتی ہیں۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...