گریٹر مانچسٹر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،7افرادگرفتار

05 اگست ، 2022

بری/مانچسٹر (خورشید حمید/غلام مصطفیٰ مغل)گریٹر مانچسٹر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن چھ مردوں اور ایک عورت کو بدھ کی صبح مانچسٹر اور وہٹبی کے علاقے سے منشیات کی سپلائی کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔علاقے میں منشیات کی سپلائی اور آتشیں اسلحے کے استعمال کے بارے میں کمیونٹی کے خدشات کے بعد شمالی مغربی علاقائی آرگنائزر جرائم پونٹ اور دیگر مقامی پولیس فورسز کے خصوصی آپریشن گزشتہ دسمبر میں بڑی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔گریٹر مانچسٹر پولیس،نارتھ بار کشائر پولیس اور حیشیائز پولیس کے ساتھ مل کر اب ان کی تحقیقات اس علاقے سے سات افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔وہٹبیسے تعلق رکھنے والے تین دیگر افراد کو کوکین اور بھنگ سپلائی کرنے کی سازش منی لانڈرنگ اور آتشیں اسلحے کے جرائم سمیت متعدد جرائم میں گرفتار کیا گیا۔ان کی تلاشی کے دوران ،افسران نے مختلف مقداد میں نقدی،موبائل فون اور دیگر معاون ثبوت ضبط کیے ہیں۔تمام رس متشبہ افراد زیر حراست ہیں جہاں افسران ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے جاسوس چیف انسپکٹر راہنسن نے کہا"نارتھ بار کشائر،حیشائر اور گریٹر مانچسٹر میں ہونے والی گرفتاریاں اس وسیع کام کا نتیجہ ہیں جو ہم نے پچھلے سال دسمبر میں منشیات کی سپلائی کے سلسلے میں شروع کی گئی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مانچسٹر اور وہٹبی کے علاقوں میں کمی ہے۔ہم نے کلاس اے اور بی کی منشیات کی ایک قابل ذکر مقدار 30ہزار سے زاہد نقدی اور گولہ بارود کے ساتھ ایک شارٹ گن برآمد کی ہے۔مجھے امید ہے کہ حیشائر،نارتھ بار کشائر اور گریٹر مانچسٹر میں کمیونٹیز کو یقین دلایا گیا ہے کہ ہم منشیات کی سپلائی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داروں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔