برطانیہ، 12ویں صدی عیسوی کالاکٹ دریافت

05 اگست ، 2022

برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایچ ایس 2ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کرنے والوں کو 800سال پُرانا ایک لاکٹ ملا ہے، ماہرینِ آثارِ قدیمہ کےمطابق لاکٹ پر سونے کے تین شیر بنے ہوئے ہیں۔12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ انمول لاکٹ برمنگھم کے جنوب مشرق میں موجود واروِکشائر کے علاقے کے گاؤں وورملیٹن سے دریافت ہوا۔یہ ڈیزائن بالکل ویسا ہی ہے جیسا انگلش فٹبال ٹیم کی قمیص پر بنا ہوتا ہے۔ اس لاکٹ کی چوڑائی دو سینٹی میٹر اور لمبائی چار سینٹی میٹر اور اوپر کی جانب ایک کنڈا لگا ہے جس سے اسے باندھا جاتا تھا۔ ماہرینِ کا خیال ہے کہ جس وقت یہ لاکٹ کھویا اس وقت یہ ممکنہ طور پر نیا تھا۔شیروں کو انگلینڈ کے نشان کے طور پراستعمال کیا جانا پہلے نارمن بادشاہ ولیم فاتح کے دور سے جُڑتا ہے جس نے 1066 عیسوی سے 1087 عیسوی تک حکومت کی۔بادشاہ ولیم فاتح نے لال پس منظر پر دو شیروں کو استعمال کیا اور انگلش تخت کا نشان بنایا۔ اس نشان میں تیسرے شیر کا اضافہ ہینری دوم نے کیا جو 1154ء سے 1189ء تک انگلینڈ کا بادشاہ رہا۔ایچ ایس 2 کے مطابق جس جگہ یہ لاکٹ پایا گیا وہاں آہنی دور کی رومی و برطانوی بستیاں آباد ہوں گی۔