مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مانچسٹر کے علاقے وویمزلو روڈ ،کیری میل مین روڈ پر مشتبہ افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ 40سالہ مرد کو واقعہ کے بعد اسٹریچر پر ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کا عملہ اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ زخمی کو سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ پولیس نے مانچسٹر سٹی سینٹر کی طرف جانے والی سڑک کو شمال کی طرف سے عارضی طور پر بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ طبی عملہ نے جائے وقوعہ پر ہی زخمی کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کے بارے میں اگر کسی کو معلومات ہوں تو وہ فوری پولیس کو آگاہ کرے۔جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے اور لانگ سائیٹ سی آئی ڈی کے جاسوس تفتیش کررہے ہیں ۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...