سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) تحریک انصاف میرپور آزاد کشمیر کے رہنما، مالک ٹاؤن بن خرماں میرپور سے لوکل کونسلرکے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار چوہدری طارق محمود دو ہفتوں کے نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ،چوہدری طارق محمود برطانیہ کے شہر کیتلے بریڈفورڈ میں اپنے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں کا وزٹ بھی کریں گے۔ برطانیہ آمد پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری طارق محمود نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں انتحابات ہونے جا رہے ہیں، پاکستان کے عوام دو تہائی سے زائد اکثریت سے عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم منتخب کریں گے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ عمران خان کا بیانیہ اس وقت ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی طرح آزاد کشمیر میں ہونے والے لوکل الیکشن میں پی ٹی آئی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں پارٹی کارکنان پوری طرح متحد اور منظم ہیں۔ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ اوورسیز کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن سے یقینی طور پر نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے۔ برطانیہ کے لوکل کونسل کے نظام کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بہت جلد لوکل کونسل سسٹم فعال ہو جائے گا جس سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہو گا۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...