لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) نے اپنے سابق شوہر کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کر لیا۔صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے دبئی اپارٹمنٹ سے تقریباً 5 لاکھ درہم، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے کی سازش کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے سابق شوہر کو قتل کرنے کا سوچا اور دبئی اپارٹمنٹ میں گھریلو مسائل کا بہانہ بناتے ہوئے چاقو سے ان پر وار کیا۔صوفیہ مرزا نے تمام سازش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمر فاروق کے گھر ڈکیتی کی سازش پاکستانی نژاد دوست اور گھریلو ملازمہ کی مدد سے کی تھی۔قانونی کاغذات کے مطابق صوفیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے دبئی میں اپنے شوہر کی رہائش گاہ ایمار ٹاور نمبر 2، اپارٹمنٹ 405 میں موجود ان کی الماری سے قیمتی اشیاء اور پیسے چوری کرنے کی سازش کی، اس سازش میں میری ملازمہ رضیہ اور ایک قریبی دوست نسرین شامل تھیں۔صوفیہ نے قانونی کاغذات میں انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ڈکیتی کے منصوبے پر ڈاکٹر اسد سے بات کی جو اس وقت ابوظبی کے ایک معروف اسپتال میں کام کر رہے تھے۔ڈاکٹر اسد نے فوری طور پر عمر فاروق ظہور کو ڈکیتی اور حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر اس نے اپنے فلیٹ میں ڈکیتی کی مزاحمت کی تو حملہ آور اسے بھی قتل کر سکتے ہیں۔صوفیہ مرزا نے تصدیق کی کہ میں نے سابق شوہر کے سامنے حقیقت آنے پر ان پر چاقو سے حملہ کیا۔اداکارہ نے عمر فاروق ظہور پر 12 انچ کے چاقو سے حملہ کیا، انہوں نے عمر فاروق کے دل میں چاقو گھونپنے کی کوشش کی لیکن عمر نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاقو پکڑ لیا جس کی وجہ سے ان کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔
راولپنڈی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے پنڈی اسٹیڈیم میں97 ر نز کی اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ وہ پرامید...
راولپنڈیملتان سلطانز کے میڈیم پیس بولر ا نور علی نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔سلطانز...
ریاض سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔ عرب میڈیا...
کراچی آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں صادر بر یونین نے سوات شاہین کو4-1 اور ینگ نورانی نے ینگ نوالین کو پینلٹی...
کراچی قومی خواتین بیس بال چیمپئن شپ ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی...
کراچی نور العین اوراشنا محبوب آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز انڈر17میں...
راولپنڈی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔ احمد آباد میں آسٹریلیا...
جوہانسبرگ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 356 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، ٹیمبا...