یونیسیف کی عالمی خیر سگالی سفیر پریانکا کی یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات

05 اگست ، 2022

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں جنگ زدہ ملک یوکرین کے بے گھر بچوں اور خواتین سے ملاقات کیلئے پولینڈ کے دورے پر ہیں ۔جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑ ایونیسیف کی عالمی خیر سگالی سفیر ہیں اور یوکرین پر روسی حملے سے بے گھر ہونےوالے ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں کے بارے میں آگاہی کیلئے مختلف ممالک کے دورے کر رہی ہیں۔اداکارہ ان دنوں پولینڈ کے دورے پر ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوکرین کے بچوں کے ساتھ کھیلنے بات چیت کرنے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا یوکرینی بچوں کی دکھ بھری کہانی سن کر جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ"ان پناہ گزین بچوں کے ذہن پر جنگ کے گہرے اثرات پڑے ہیں، بہت سی خواتین اور بچوں سے ملاقات کی جو اس جنگ میں ہونے والی ہولناکیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں"۔اداکارہ نے بتایا کہ "یونیسیف کی جانب سے پولینڈ اور خطے میں ماہرین نفسیات کی پنا ہ گزین ماؤں اور بچوں کی مدد کیلئےدستیاب ہیں"۔