کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ستارہ امتیاز یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔معروف اداکارہ رواں برس پاکستانی سینما گھروں میں کامیاب ہونے والی مس مارول سیریز میں عائشہ کا کردار ادا کرنے کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں۔اس بار، مہوش حیات نے ’ڈزنی‘ کی مشہور ہدایت کار لینا خان کے طور پر ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے اور انہیں یو کے مسلم فلم (یو کے ایم ایف) کی پہلی سرپرست بنا دیا گیا ہے، جو ایک ایسی تنظیم ہے جو اسکرین پر مسلمانوں کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور پوری انڈسٹری میں بہتر نمائندگی کی وکالت کرتی ہے۔اس اکا اعلان یو کے ایم ایف فلمز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مہوش حیات کا یو کے ایم ایف کی حمایت کا فیصلہ ان کی ذاتی دلچسپی کا عکاس ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مسلمانوں کو اسکرین پر مستند طور پر پیش کیا جائے۔مہوش حیات نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں یو کے مسلم فلم کا حصہ ہوں۔اداکارہ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں بڑے پیمانے پر بات کی ہے اور خاص طور پر کئی سال سے مین اسٹریم میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کے بارے میں آواز اٹھا ئی، جس پر تنظیم نے پاکستانی اداکارہ کی تعریف کی۔
راولپنڈی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے پنڈی اسٹیڈیم میں97 ر نز کی اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ وہ پرامید...
راولپنڈیملتان سلطانز کے میڈیم پیس بولر ا نور علی نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔سلطانز...
ریاض سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔ عرب میڈیا...
کراچی آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں صادر بر یونین نے سوات شاہین کو4-1 اور ینگ نورانی نے ینگ نوالین کو پینلٹی...
کراچی قومی خواتین بیس بال چیمپئن شپ ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی...
کراچی نور العین اوراشنا محبوب آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز انڈر17میں...
راولپنڈی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔ احمد آباد میں آسٹریلیا...
جوہانسبرگ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 356 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، ٹیمبا...