عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ مہم کے پیچھے ہیں، کنگنا رناوت

05 اگست ، 2022

ممبئی (آئی این پی) متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بولی وڈاداکارہ کنگنا رناوت نے اسٹار اداکار عامر خان پر اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ مہم کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو ریلیز ہورہی ہے، جو 1994 کی ہولی وڈ فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے۔عامر خان کی فلم کو اس وقت سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے، کنگنا رناوت اس پر انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں فلم لال سنگھ چڈھا سے متعلق مہارت سے چل رہی ساری منفی مہم کے پیچھے بطور ماسٹر مائنڈ عامر خان موجود ہیں۔