ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھور برج بھوشن نے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔مدھور برج بھوشن کے مطابق مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانا ان کے خاندان کا جذباتی اور قانونی حق ہے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ کی بہن نے تمام فلمسازوں کو خبردار کیا کہ کوئی بھی مدھوبالا کی زندگی پر فلم میری منظوری کے بغیر نہیں بنائے گا۔انہوں نے کہا برائے مہربانی یہ لمحہ ہمارے لیے خراب مت کریں، اگر کسی نے میری درخواست نہ مانی تو مجھے مجبورا ان پر جذباتی اور دماغی طور پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم ان کی بہن 80 سالہ مدھور برج بھوشن کے اشتراک سے پیش کی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ مدھوبالا بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جو اگرچہ کم وقت کے لیے چمکا لیکن جب تک اسکرین پر رہا اس نے سب کے دلوں پر راج کیا۔ مارلن منرو سے مشابہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا، انہوں نے 27سالہ فلمی کیرئیر میں 70سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی فلم تاج محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔ مدھو بالا کے دل نے 36 برس کی عمر میں اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔
راولپنڈی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے پنڈی اسٹیڈیم میں97 ر نز کی اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ وہ پرامید...
راولپنڈیملتان سلطانز کے میڈیم پیس بولر ا نور علی نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔سلطانز...
ریاض سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔ عرب میڈیا...
کراچی آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں صادر بر یونین نے سوات شاہین کو4-1 اور ینگ نورانی نے ینگ نوالین کو پینلٹی...
کراچی قومی خواتین بیس بال چیمپئن شپ ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی...
کراچی نور العین اوراشنا محبوب آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز انڈر17میں...
راولپنڈی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔ احمد آباد میں آسٹریلیا...
جوہانسبرگ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 356 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، ٹیمبا...