لیڈی گاگا کے کتے کو گولی مارنے اور لوٹنے والے ملزم کو 4 سال قید کی سزا

05 اگست ، 2022

کراچی (این این آئی) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے واکر کو گولی مارنے اور لوٹنے کے الزام میں ایک ملزم کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں لاس اینجلس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے ترجمان گریگ رسلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ 20 سالہ جیلن وائٹ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، جیلن وائٹ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اس واقعے کے دوران گروپ کا ایک رکن مسلح تھا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیلن وائٹ کے خلاف دائر دیگر الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔