کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان کی جانب سے فلم پروڈیوسرز پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے الزامات کے بعد فلم پروڈیوسرز کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ مرینہ خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر فلم یارا وے کے پروڈیوسرز نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔فلم کے پروڈکشن ہائوس بیلین پروڈکشنز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں لکھا ہے کہ اداکارہ کی ادائیگی سے متعلق کوتاہی کو واضح کریں گے جو کہ ان کی طرف سے نہیں بلکہ دوسری کمپنی ایلیٹ فلمز کی طرف سے ہوئی جوکہ اس سے پہلے فلم یارا وے کو اسپانسر کر رہی تھی۔بیان میں لکھا گیا ہے کہ ایلیٹ فلمز بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اس فلم سے پیچھے ہٹ گئی تھی، بیلین پروڈکشنز پہلے ہی فلم کے کئی فنکاروں، کاسٹ اور عملے کی ادائیگی کے لیے ایلیٹ فلمز کے فنڈز ادا کر چکی ہے۔ بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ حال ہی میں ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ فنکاروں کی ادائیگیاں باقی ہیں، بیلین پروڈکشنز ابھی ایلیٹ فلمز کے ساتھ قانونی کارروائی مکمل کرنے میں مصروف ہے، کیونکہ انہوں نے فنکاروں کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ بیان میں پروڈیوسرز نے مرینہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ہم مرینہ خان جوکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک انتہائی قابل احترام رکن اور ہمارے فلمی خاندان کا حصہ ہیں، ان کے تحفظات کو سمجھتے اور تسلیم کرتے ہیں اور یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلم یارا وے اور معزز پیشہ ور افراد کے اسپانسر ہونے کے ناطے ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے یا اپنی کمپنی کے نام پر ہونے والی بدعملی اور بدانتظامی پر خاموش نہیں رہیں گے۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ قانونی مسائل کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے، ہم نے عبوری طور پر قانونی کارروائی کے عمل اور اختتام سے قطع نظر، مرینہ خان سے واجب الادا معاوضے کی ادائیگی کرنے کے ارادے سے رابطہ کیا ہے۔
راولپنڈی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے پنڈی اسٹیڈیم میں97 ر نز کی اننگز کھیلنے کے بعد کہا کہ وہ پرامید...
راولپنڈیملتان سلطانز کے میڈیم پیس بولر ا نور علی نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔سلطانز...
ریاض سعودی عرب کی فٹبال لیگ کے میچ کے اختتام پر کرسٹیانو رونالڈو شدید ناراض اور غصے میں دکھائی دیے۔ عرب میڈیا...
کراچی آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں صادر بر یونین نے سوات شاہین کو4-1 اور ینگ نورانی نے ینگ نوالین کو پینلٹی...
کراچی قومی خواتین بیس بال چیمپئن شپ ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی...
کراچی نور العین اوراشنا محبوب آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز انڈر17میں...
راولپنڈی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔ احمد آباد میں آسٹریلیا...
جوہانسبرگ جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 356 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، ٹیمبا...