برطانوی ریپر اور گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا

05 اگست ، 2022

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی ریپر اور گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا اور باقاعدہ کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ،جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک عالم دین کے سامنے اسلام قبول کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق بھی کی ہے۔قبول اسلام سے قبل انہوں اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا اور دین حق کی سچائی اور تعلیمات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا تاہم ڈچ ویلی نے اس وقت اس حوالے سے باقاعدہ کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔