کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق صفورہ ریس کورس کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے48سالہ محمد نواز جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول دودھ فروش ، گلشن عمیر کا رہائشی ، آبائی تعلق ساہیوال سے تھا ، مقتول کی جیب میں پیسے اور موبائل فون موجود تھا، مزید تفیتش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور دوسری شادی پسند کی تھی جس کے بعد سے پہلی بیوی کے گھر والے اس سے ناراض تھے،پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ میں مقتول کی پہلی بیوی کے بھائی ملوث ہوسکتے ہیں ، بلدیہ روٹ نمبر X-8بس اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ صدام حسین زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہے،منگھوپیر امام بخش بخاری مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر موسیٰ کلیم اللہ زخمی ہوگیا جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی کلاکوٹ تھانے کی حدود عثمان آباد گلی نمبر 3 میں واقع گھر میں شوہر نے گھریلوتنازع پر بیوی کو قتل کر دیا...
کراچی سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیراورسابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر...
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو...
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کیلئے بورڈ نے آفیشل ویب پورٹل پر...
کراچی ماہ فروری کی تنخواہ اب تک نہ ملنے کے سبب ریلوے ملازمین نے پ کینٹ اسٹیشن پر لوکوشیڈ میں کام چھوڑ ہڑتال...
کراچی کشمیر کالونی سیکٹرA گلی نمبر 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 42سالہ جہانگیر زخمی ہو گیا ، سی...
کراچی سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب ندی سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق فوری شناخت...
کراچی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے...