ایڈیشنل آئی جی کا دورہ، محرم کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ

05 اگست ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل معروف عثمان بھی ہمراہ تھے جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،ایڈیشنل آئی جی نے رضویہ سوسائٹی میں شاہ کربلا امام بارگاہ انتظامیہ سے ملاقات کی،انتظامیہ نے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ،جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو مزید بریفنگ دی،بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے شہدائے کربلا امام بارگاہ پ میں انتظامیہ سمیت بوتراب اسکاؤٹس اور ابوالحسن اسکاؤٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ،انہوں نے جلوس کی گذرگاہوں اور سبیلوں کا بھی معائنہ کیا ۔