الیکشن کمیشن کا فیصلہ یک طرفہ، توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، علی زیدی

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یکطرفہ فیصلہ کیا، عدالت کا حکم ہے کہ تمام جماعتوں کے فیصلے ساتھ سنائے، ہم الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو اس بات کی سزا دینا چاہ رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں پیسے دیتے ہیں، جو ملک کا پیسہ چرا کر لے جارہا ہے وہ وزیر اعظم بنا ہوا ہے، الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، میں چار الیکشن ہار کر پانچواں جیتا تھا، اتنا معتصب الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، مراد علی شاہ پر دوہری شہریت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا جبکہ فیصل واوڈا کو نااہل کردیا گیا، فریال ٹالپر اور شازیہ مری پر کیسز ہیں انکا فیصلہ بھی تاحال نہیں کیا گیا، اوور سیز پاکستانیوں نے فیصلے کے بعد ہمیں مزید فنڈنگ شروع کردی ہے۔