حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ بابِ مدینۃ العلم ہیں، علّامہ شہنشاہ نقوی

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشتر پارک میں عشرہ محرّم کی پانچویں مجلس سے بعنوان”عقیدہ امامت“ خطاب کرتے ہوئے علّامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہٗ بابِ مدینۃ العلم ہیں، حضرت امام حسین ؓ کا فرمانِ ہے کہ جس کا مددگارخدا کے علاوہ کوئی نہ ہوخبردار اُس پہ ظلم نہ کرنا،دُنیا بھر کے ظالمین اور ستمگر اِس قولِ امام ؓ پہ واقعاًغور کریں ۔