امام حسینؓ نے دنیا بھر کے مظلوموں کو طاقت اور حوصلہ عطا کیا، علامہ حسن ظفر

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امام بار گاہ شہداء کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ معرکہ کرب و بلا نے حق و باطل کے درمیان ایک خط کھینچ دیا ، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین نے دنیا بھر کے مظلوموں کو طاقت اور حوصلہ عطا کیا۔