کربلا کے میدان میں ظلم و جبر کے خلاف جہاد کیا گیا، علامہ ریاض جوہری

05 اگست ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسجد و امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ کربلا کا وہ عظیم معرکہ ہے جس میں فلاح و بقاء انسانیت کے ساتھ ساتھ ظلم و جبر کے خلاف بھی جہاد کیا گیا، نواسہ رسول ﷺ نے جنگ کے ذریعے یزید وقت کو شکست فاش دیکر یہ واضح کیا کہ اسلام ہی خدا کا پسندیدہ دین ہے۔