ناظم جوکھیو قتل کیس، مفرور ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

05 اگست ، 2022

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ملزمان احمد شورو، سلیم سالار، دودو سالار، سومار سالار کی عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی،ملزمان کی جانب سے ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔