کراچی تا لاہور چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس معطل

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33اپ اور 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو ناگزیر وجوہ کی بناء پر جمعرات کو دونوں طرف سے معطل کردیا گیا،پاکستان ریلوے کے مطابق اس ٹرین کے تمام مسافر دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے، تاہم جو مسافر کسی دوسری ٹرین سے سفر نہیں کرنا چاہتے وہ اپنے ٹکٹس کی مکمل رقم واپس لے سکتے ہیں۔