لیاری میں منشیات فروشی و بھتہ خوری کے خلاف خواتین کا احتجاج

05 اگست ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی بھتہ خوری اور جھوٹے مقدمات کے خلاف لیاری کی خواتین سڑکوں پر آئیں،تھانہ چاکیواڑہ کلاکوٹ کے باہر جماعت اسلامی ویمن ونگ لیاری کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جماعت اسلامی کی سابق ڈسٹرکٹ کونسلر اور نائب ناظمہ ضلع جنوبی ناذیہ عبدالودود اور جمیلہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات کاکاروبار بند کیاجائے ۔