میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران طارق کے بہنوئی کا انتقال، نماز جنازہ آج

05 اگست ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کے بہنوئی بشارت احمد کا انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ بعد مسجد صدیق اکبر بلاک آئی شمالی ناظم آباد میں جمعہ 5 اگست کو 1:15 پر ادا کی جائے گی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ، سیکرٹری سید محمد علی شائق ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن ڈاکٹر نوید احمد ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔