اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے‘ تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہمارے تعلقات کبھی بھی بڑے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات مسلم لیگ ن کی نہج تک نہیں پہنچے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونی ہوئیں تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ میں ایک ایسے حلقے سے آتا ہوں جہاں سارا فوجی میرا ووٹر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات میں اہم پیغام پہنچانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھےسیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا فریم ورک اور حل نکالنا چاہیے‘بہتر ہے کہ عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت نئے آرمی چیف کو تعینات کرے ‘جس طرح عدلیہ میں ایک فارمولہ طے کیا ہے اسی طرح سیاسی جماعتوں کو مل کر یہ معاملہ بھی ختم کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔شہباز شریف نے جعلی بیان حلفی عدالت میں دیا ہے اور یہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔ ہم اس پر غور کر رہے ہیں اور جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میرے خیال میں سیاسی جماعتوں کو خود ہی بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ اگر سیاسی جماعتیں خود بیٹھ کر بات کر لیں تو بہتر ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا ماضی میں ایک کردار رہا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں الیکشن فریم ورک طے نہیں کریں گی تو پھر اسٹیبلشمنٹ کر لے لیکن بہتر ہوگا کہ سیاسی جماعتوں یہ مسئلہ حل کریں۔ شہباز شریف سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں تو بات چیت شروع ہو جائے گی۔
لاہورمسابقتی کمیشن نے پنجاب میں مہنگی مرغی کے معاملے پر سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا۔محکمہ لائیو سٹاک حکام...
ملتان،بستی ملوک گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے دادی اور پوتا جاں بحق ہوگئے ۔بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل کا رہائشی...
لاہور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی،ا سپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی بلیک...
لاہورامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی قربانیوں سے صہیونی ریاست مٹ جائیگی،حکومت...
سیالکوٹسیالکوٹ میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے بیوی اور بیٹی کو پٹرول چھڑک زندہ جلا دیا،بیوی شدید جھلس کر جاں...
کراچی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے دو سب...
بہاولپورفیروزہ کے مقام پر کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ریلوے عملہ،...