راوی میں ہر10کلومیٹر پر دیوار، سستا ترین ڈیم بنانے کا فارمولہ

05 اگست ، 2022

فیصل آباد (شہباز احمد) مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور معاشی تباہی نے ایک مرتبہ پھر بارشی پانی کے بہتر استعمال کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے اور اسے زیر زمین پانی کے ذخائر کو ریچاج کرنے کے لئے استعمال کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہر سال جب بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑا جاتا ہے اس سے یا تو سیلاب کی صورت میں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر یہ سارا پانی سید ھا سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے۔بارانی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز"واٹر مینجمنٹ " کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ کئی عالمی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔