اسٹاک مارکیٹ، مسلسل تیسرے روز بھی تیزی ،356 پوائنٹس کا اضافہ

05 اگست ، 2022

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،فنڈنگ گیپ سے متعلق مثبت خبروں کےباعث مسلسل تیسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ، 61.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 34 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 17.29 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ گیپ پورا کرنے کی دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے باعث جمعرات کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔