بلوچ عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ،سکیورٹی ہائی الرٹ جاری

05 اگست ، 2022

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے چیف کمشنراسلام آبادسمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کیاگیاہے کہ خود کش حملے بلوچ ملٹری آرگنائزیشن میں مقبولیت اختیارکررہے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق مجیدبریگیڈز نے سی پیک /نان سی پیک پراجیکٹس پرکام کرنیوالی چائنیزنیشنلز/فارنرز اورسیکورٹی پرسنلز کوٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے یہ دہشت گرد تنظیمیں مڈل کلاس بلوچ خواتین کو اس مقصد کیلئے استعمال کررہی ہیں اس کے تدارک کیلئےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جائیں۔ غیر ملکیوں خاص کر چینیوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی کاونٹرٹیررازم پنجاب اورتمام آر پی اوز کوان ہدایت پرفوری عملدرآمد کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔