راجن پور(نمائندہ جنگ)راجن پور ضلع کچہ کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ‘کانسٹیبل شہید ہو گیا ۔مقابلہ کے دوران کانسٹیبل راؤ محمد سلیم شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔کانسٹیبل راؤ محمد سلیم شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز 11:30 پر پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سرکاری اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں رکن قومی اسمبلی این اے 194 سردار نصراللہ خان دریشک ‘ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب احسان صادق ایڈیشنل، آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد سلیم، ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احمد محی الدین، محمد اختر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان، جام محمد آفتاب کمانڈنٹ آفیسر باڈر ملٹری پولیس راجن پور ، ایس ڈی ی او سرکل روجھان شہنشاہ احمد چانڈیہ، ڈی ایس پی بنگلہ اچھا مرتضی سیال اور تمام سرکل کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ او ابرار احمد برمانی سمیت ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔: راؤ محمد سلیم 3بچوں کے باپ اور پارکو ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور تھے۔ فیلڈ میں جاتے ہوئے نا معلوم ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کیا گیا‘واضح رہے کہ ان کے والد بھی شہید ہوئے تھے۔
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔ حسان...
کراچی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں جمعرات کو قانون سازی کے عمل کے دوران متعدد بل پیش کئے گئے جن میں سے بڑی تعداد کو...
ملتان، رحیم یارخان،سکندرآباد،فاضل پور ٹریفک حادثا ت میں بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیل...
ملتان‘میاں چنوں ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کا ایک اور واپڈا کے دو اہلکاروں...
مترو‘ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے اندھا فائرنگ ک رکے بھائی کو قتل اور بھابی کو...
ملتانپنجاب حکومت نے پی اے ایس گریڈ19کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب مہر شاہد زمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...