ماچھیوال (نامہ نگار)سرکاری زمین پر قبضہ کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی‘ ایک شخص جاں بحق ‘متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 1ڈبلیو میں قبضے کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑا طول پکڑ گیا جس کے نتیجے میں آرائیں گروپ کے متعدد افراد زخمی ہو گئے محمد اعظم ،محمد شفیع اڈا پکھی موڑ سے اپنے گھر1/ڈبلیو بی میں موٹر سائیکل پر آرہے تھے‘ ملزمان نے راستے میں روک کر زبردستی موٹر سائیکل سے اتار کر ان پر تشدد شروع کر دیا ۔ محمد اعظم کے سر میں ڈنڈوں سوٹوں آہنی راڈ وغیرے سے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے وکٹوریہ ہسپتال لے جا یا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ‘دیگر زخمیوں میں سجاد ،محمد امین ، نوید ، محمد شبیر، منیر احمد ،وسیم ، نذیر شکور، شفیق،شفیع ودیگر شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ کے بھی کئی افراد زخمی ہوگئے ۔اعظم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی ماچھیوال منتقل کر دیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ مقتول کی نماز جنازہ رات ساڑھے نو بجے اس کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی ۔پولیس تھانہ ماچھیوال نے دونوں گروپوں کے108افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔ حسان...
کراچی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں جمعرات کو قانون سازی کے عمل کے دوران متعدد بل پیش کئے گئے جن میں سے بڑی تعداد کو...
ملتان، رحیم یارخان،سکندرآباد،فاضل پور ٹریفک حادثا ت میں بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیل...
ملتان‘میاں چنوں ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کا ایک اور واپڈا کے دو اہلکاروں...
مترو‘ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے اندھا فائرنگ ک رکے بھائی کو قتل اور بھابی کو...
ملتانپنجاب حکومت نے پی اے ایس گریڈ19کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب مہر شاہد زمان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...