سکندرآباد(نامہ نگار) سکندرآباد میں لڑکے کو لڑکی سے ملنا مہنگا پڑ گیا،لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر رات بھر تشدد کرتے رہے سر کے بال مونچھیں بھنویں کے بال بھی کاٹ دیئے، تشدد کی ویڈیوبھی بناتے رہےنوجوان بے ہوش ہوکر ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق سکندرآباد چاہ گھانور والے کےرہائشی سیکنڈ ائیر کے طالب علم عاصم کو اسکی دوست نے رات کو گھر پرملنے کے لیے کال کی، عاصم ملنے کے لیے رات کو اس کے گھر پہنچ گیا،اس دوران گھر والوں کی آنکھ کھل گئی اور انہوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ انہوں نے اہل علاقہ کے ہمراہ عاصم کو پکڑ کر اس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ دیئے اور رات بھر اس پر تشدد کرتے اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ عاصم کے سر کے بال مونچھیں اور بھنووں کے بال بھی کاٹ دیئے۔ ذرائع کے مطابق اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائر ل کردیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی عاصم کو سول ہسپتال منتقل کرکے ملزمان نیازاحمدُ محمدشہزاد‘ عبدالماجد‘ محمدجاوید‘زوار‘ حاجی محمد‘ اسماعیل‘ زوار حسین‘ شبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثر ہ طالب علم کے والد خادم حسین نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی جائے۔
لاہور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
لاہور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
شاہجمالبھانے کی چھت گرنے سے لڑکا اور دیوار کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا ۔احمد موہانہ روڈ چاہ منشی والا...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیر اعظم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا...
لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں آٹا کے ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد آٹا بیگ مفت تقسیم کئے جا چکے...