ملتان،رحیم یار خان،کچا کھوہ،صادق آباد (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)کچاکھوہ میں چھٹی جماعت کا طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دولاشیں ملی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کچاکھوہ19 غربی کے رہائشی محمد عرفان کا بارہ سالہ بیٹا محمد اسد جو کہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز اپنے گھر کے فریج کھولنے لگا تو اس میں بجلی کرنٹ آگیا اور جھٹکا لگا تو اس کو کچاکھوہ سول ہسپتال میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب گزشتہ روز علی ٹاؤن کے نزدیک سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ شناخت نہ ہونے پر لاش کو ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم نوجوان نشے کی لت میں مبتلا تھا۔ادھر چلڈرن ہسپتال کے قریب سے نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایاگیا جس کی اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جوبظاہر نشئی معلوم ہواکی نعش قبضے میں لیکر اہلخانہ کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی ۔
لاہور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہو گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
لاہور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلب کر...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
شاہجمالبھانے کی چھت گرنے سے لڑکا اور دیوار کے نیچے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا ۔احمد موہانہ روڈ چاہ منشی والا...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیر اعظم...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ نیپرا...
لاہورپنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں آٹا کے ریکارڈ ایک کروڑ30 لاکھ سے زائد آٹا بیگ مفت تقسیم کئے جا چکے...